ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل رکن اسمبلی کےہاتھوں مُٹھلی میں ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیرکا سنگ بنیاد

بھٹکل رکن اسمبلی کےہاتھوں مُٹھلی میں ریلوے اسٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی تعمیرکا سنگ بنیاد

Sat, 23 Feb 2019 21:09:12    S.O. News Service

بھٹکل:23؍فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں بھٹکل  ریلوے اسٹیشن  سے جوڑنے والی سڑک کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک نے پوجا پاٹ کے ساتھ سنگ بنیاد رکھا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ پندرہ سال کے بعد اب جاکر یہاں نئی سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ اس سے قبل تین ارکان اسمبلی سےیہاں سڑک کی تعمیر کےلئے مطالبہ کیا جارہا تھا، مگر اس بار رکن اسمبلی سنیل نائک نے ان کے مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر کے لئے 66 لاکھ روپئے منظور کئے۔

سنیل نائک نے پھاوڑا مارتے ہوئے کام کی شروعات کی، جس کے بعد بی جے پی لیڈرس کرشنانائک، شیوانی شانتارام، چندرہاس، آنند نائک وغیرہ نے بھی پھاوڑا مارتے ہوئے کام کو آگے بڑھایا۔


Share: